اگست میں ہیٹ اسٹروک سے ہسپتال داخل ہونے والے لوگوں ریکارڈ میں دوسرے نمبر پر

ٹوکیو: فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بدھ کو کہا کہ اگست میں 18,573 لوگ ہیٹ اسٹروک کے علاج کے لیے ہسپتال لائے گئے۔

ایجنسی نے کہا کہ یہ تعداد، جو تاریخی ریکارڈ میں دوسری بڑی تعداد ہے، پچھلے سال کے مقابلے میں 5.7 فیصد زیادہ تھی۔ اس نے مزید کہا کہ ان 18,573 لوگوں میں 35 جاں بحق ہو گئے۔

یہ تعداد 2010 کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، جب ہیٹ اسٹروک میں مبتلا 28,448 لوگوں کو ہسپتال لایا گیا تھا۔ ایجنسی نے 2008 سے ریکارڈ رکھنا شروع کیا۔

ایجنسی کے مطابق، اموات کی زیادہ تعداد کی ممکنہ وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ اگست کے بیشتر حصے کے دوران شمال مغربی جاپان کے بڑے علاقے میں درجہ حرارت 35 درجے سے اوپر رہا۔

ایجنسی نے یہ اطلاع بھی دی کہ 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگ مجموعی تعداد کا تقریباً نصف یعنی 46.3 فیصد تھے۔  اتنی عمر والے افراد جاپان کی مجموعی آبادی کا 24 فیصد کے قریب حصہ خیال کیے جاتے ہیں۔

ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہیٹ اسٹروک کے سب سے زیادہ کیس ٹوکیو میں ہوئے جہاں 1422 لوگوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ تعداد 1131 کے ساتھ سائیتاما اور تیسرے نمبر پر 1114 کے ساتھ اوساکا میں رہی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.