بالی میں جاپانی ٹین ایج لڑکے کا مقدمہ شروع

بالی،انڈونیشیا: پراسیکیوٹروں کے مطابق، بدھ کو ایک جاپانی ٹین ایچ لڑکے پر انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی میں ماری جوانا کی تھوڑی سی مقدار رکھنے کی فرد جرم عائد کی گئی جسے 12 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

پراسیکیوٹر نمبر 1 وایان ویڈانا نے سماعت کے بعد رپورٹروں کو بتایا، ڈین پاسار کی ضلعی عدالت میں بند کمرے میں ہونے والی سماعت کے دوران پراسیکیوٹروں نے لڑکے پر منشیات رکھنے، جس پر 12 سال تک کی قید ہو سکتی ہے، اور منشیات کے غلط استعمال، جس کی سزا چار سال تک کی جیل ہو سکتی ہے،  کی فرد جرم عائد کی۔

ویڈانا نے کہا، “مدعا علیہ نے ماری جوانا رکھنے کے انڈونیشی قانون کی خلاف ورزی کی تھی جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 12 سال قید ہو سکتی ہے”۔

ایک اور آسٹریلوی، ساچاپیلے کوربی، جس کو 2005 میں 4.1 کلو ماری جوانا اسمگل کرنے کے جرم میں 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، کو حال ہی میں صدر سوسیلو بامبانگ یودھیونو کی جانب سے رحم کی اپیل پر سزا میں پانچ سال کی معافی مل گئی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.