تاکیشی اور ان کی گینگسٹرز کی کاسٹ کی جاپان میں ‘آؤٹ ریج بی آنڈ’ کے پریمئیر میں شرکت

ٹوکیو: ڈائریکٹر تاکیشی کیتانو اور ان کی نئی گینگسٹر فلم “آؤٹ ریج بی آنڈ” کی کاسٹ کے 12 اراکین نے اس ہفتے ٹوکیو میں فلم کے پریمئیر میں شرکت کی۔

اس میں 65 سالہ فنکار و ڈائریکٹر کے ساتھ 64 سالہ تسوشیوکی نیشیدا، 60 سالہ توموکازو میورا، 37 سالہ ریو کاسی، 47 سالہ کاتسومی تاکاہاشی اور 70 سالہ آکیرا ناکاؤ اور دوسرے شامل تھے۔ ان تمام اداکاروں نے فلم میں گینگسٹروں کا کردار ادا کیا، جو 2009 میں بننے والی فلم “آؤٹ ریج” کے سلسلے کی اگلی فلم تھی۔

آپس میں لڑتے بھڑتے یاکوزا خاندانوں کی ایک پیچیدہ کہانی، “آؤٹ ریج بی آنڈ” ایک خاندان کے باس کی کہانی سناتی ہے جسے ایک بار سانو جرائم قبیلے نے نقصان پہنچایا تھا، اور وہ جیل سے نکلنے کے بعد ان کے خلاف خونی انتقامی جنگ کا آغاز کر دیتا ہے۔

کیتانو نے شرکاء کو بتایا، “میری فلم کے ہر اداکار میں مرکزی کردار بننے کی خصوصیت ہے، چناچہ ان کو حاصل کرنے کے لیے مجھے جو کچھ ادا کرنا پڑا میں نے کیا”۔

اس فلم کو حالیہ وینس عالمی فلمی میلے میں اچھی درجہ بندی سے نوازا گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.