چینی مختلف الرائے آئی وئیے وئیے کا کہنا ہے کہ جاپان مخالف مظاہروں کی حوصلہ افزائی کی گئی

بیجنگ: مختلف الرائے چینی فنکار آئی وئیے وئیے نے جمعرات کو امریکی سفیر کی کار کو نقصان پہنچانے کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعد کہا کہ چین میں جاپان مخالف مظاہروں کی بیجنگ کے لیڈروں کی جانب سے حوصلہ افزائی کی گئی تھی۔

انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ بیجنگ میں امریکی سفارتخانے کے نزدیک ایک دوست کے گھر گئے، جو جاپانی مشن کے قریب ہے جب انہوں نے مظاہرے کی آواز سنی اور ریکارڈنگ شروع کر دی۔

عالمی شہرت یافتہ فنکار نے کہا کہ وہ 50 مظاہرین کو امریکی سفیر گیری لوک کی گاڑی کو نشانہ بناتے دیکھ کر “حیران رہ گئے”، جنہوں نے اسے گھیرا ہوا تھا اور جھنڈے کو نقصان پہنچا رہے تھے۔

چین میں ویک اینڈ کے دوران اور منگل کو جاپان کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔ یہ مظاہرے جنوبی بحر چین میں واقع جزائر پر جاری تنازع کی وجہ سے بھڑکے جن پر جاپان کا قبضہ ہے اور انہیں سین کاکو کہتا ہے، لیکن چین بھی ان پر دعوی کرتا ہے اور انہیں دیاؤ یو کہتا ہے۔ “چین میں ہم سب جانے ہیں کہ پچھلی بار منظم طور پر ہونے والے اصلی مظاہرے ٹینکوں کے ذریعے کچل دئیے گئے تھے۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.