جاپان چین سے سفارتی مشنز کو ہونے والا نقصان بھرنے کو کہے گا

ٹوکیو: حکومت نے جمعرات کو کہا، ٹوکیو بیجنگ سے اپنے سفارتی مشنز کو ہونے والا نقصان بھرنے کو کہے گا جو متنازع جزائر پر کبھی پر تشدد ہو جانے والے جاپان مخالف مظاہروں کی وجہ سے ہوا۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب چینی حکام بظاہر عوامی غصے کو بٹھا رہے ہیں، اور مظاہروں پر پابندی لگا رہے ہیں اگرچہ رہنما اب بھی زبانی جنگ میں مصروف ہیں۔

چیف کیبنٹ سیکرٹری اوسامو فوجیمورا نے ٹوکیو میں رپورٹروں کو بتایا، “ہمارے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو ہونے والے نقصان کے ضمن میں ہم (چین سے) زرِ تلافی طلب کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جیسا کہ یہ دونوں حکومتوں کے مابین معاملہ ہے”۔

فوجیمورا نے کہا کہ چین میں کسی جاپانی کاروبار کی ملکیتی املاک کو ہونے والا نقصان مقامی قانون کے مطابق حل کیا جانا چاہیئے۔

جاپانی حکومت کی جانب سے متنازع جزائر میں سے تین کو ان کے نجی مالکان سے خریدنے کے بعد کشیدگی میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.