بیجنگ جاپان مخالف مظاہروں کو کنٹرول کرنے اور غصے میں توازن پیدا کرنے کا متلاشی

بیجنگ: تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ چین میں جاپان مخالف مظاہروں میں آنے والی یکلخت کمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کو قوم پرستانہ جوش و جذبے کو لگام ڈالنے اور عمومی غیظ و غضب کو قابو سے باہر ہونے کے مابین احتیاط سے قدم رکھنے کی ضرورت ہے۔

وہ خبردار کرتے ہیں کہ چین کے “تاریخی دشمن” کے خلاف عوامی غصہ،جو اس وقت بھڑک اٹھا تھا جب ٹوکیو نے دونوں ممالک کے دعوی کردہ جزائر خرید لیے، حکمران کمیونسٹ پارٹی کو جاپان کے خلاف کمزور پڑتا محسوس کیے جانے پر اس کے خلاف بھی جا سکتا ہے۔

سٹی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے چینی امور کے ایک ماہر جوزیف چینگ نے کہا، “چین کی مرکزی حکومت بہت اچھی طرح سے جانتی ہے کہ قوم پرستی دو دھاری تلوار ثابت ہو سکتی ہے”۔

اب نظر آنے والے خاموشی پچھلے دنوں کے مقابلے میں بہت عجیب لگ رہی تھی، جب  پورے چین میں ہزاروں افراد مشرقی بحر چین پر حق جتانے کے لیے باہر نکل آئے ، جنہیں چین میں دیاؤ یو اور جاپان میں سین کاکو کہا جاتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.