ٹوکیو میں سینکڑوں افراد کی چین کے خلاف ریلی

ٹوکیو: جزائر پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر چین میں جاپان مخالف مظاہروں سے دوکانوں اور کارخانوں میں توڑ پھوڑ کے کئی دن بعد سینکڑوں جاپانیوں نے ہفتے کو بیجنگ کے خلاف ریلی نکالی۔

کوئی 800 مظاہرین نے ڈاؤن ٹاؤن ٹوکیو میں مارچ کرتے ہوئے قومی پرچم لہرائے اور بیجنگ کو “وحشی ریاست” اور “فاشسٹ” کہہ کر مذمت کی۔

مظاہرین نے روپونگی تفریحی ضلعے میں سے مارچ کیا جو چینی سفارتخانے کے قریب ہے اور نعرے لگائے: “ہم چین کی فوجی دھمکیوں کے آگے ہتھیار نہیں ڈالیں گے”۔

انہوں نے چین میں ہونے والے جاپان مخالف مظاہروں، جو کبھی پر تشدد بھی ہوئے،  پر تنقید کی جن میں پچھلے ہفتے دسیوں ہزار افراد نے حصہ لیا، اور فرموں کو اپنی پیداوار بند یا کم کر دینے پر مجبور کیا۔

جاپانی حکومت کی جانب سے متنازع جزائر میں سے تین کو ان کے نجی مالکان سے خریدنے کے بعد کشیدگی میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.