چین نے جاپان سے تعلقات کے 40 سال ہونے پر تقریب ملتوی کر دی

بیجنگ: ژنہوا نیوز ایجنسی نے کہا کہ چین نے جاری علاقائی تنازع کی وجہ سے اتوار کو جاپان کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہونے کی 40 ویں برسی کے موقع پر تقریب ملتوی کر دی۔

ژنہوا نے ایک اہلکار کے حوالے سے کہا، “موجودہ صورتحال کی وجہ سے چینی طرف نے فیصلہ کیا ہے کہ سفارتی تعلقات قائم ہونے کی 40 ویں برسی کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریب مناسب وقت تک ملتوی کر دی جائے گی”۔

چین کی غیر ممالک سے دوستی کی تنظیم سے تعلق رکھنے والا بے نام چینی اہلکار ٹوکیو کے زیر قبضہ مشرقی بحر چین کے سین کاکو جزائر پر جاری علاقائی تنازع کی جانب اشارہ کر رہا تھا، جن پر بیجنگ بھی دیاؤ یو کے نام سے دعوی کرتا ہے۔

جاپانی حکومت کی جانب سے بالآخر ان میں سے تین کو ان کے نجی مالکان سے خریدنے کے بعد کشیدگی میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے۔

چین کی تنظیمِ دوستی کا چینی وزارت خارجہ کے ساتھ قریبی تعلق ہے۔ “اس کی ذمہ داری مکمل طور پر جاپانی طرف پر عائد ہوتی ہے۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.