ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا اس سال بعد ازاں منعقد ہونے والے ایوانِ زیریں کے انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کو کامیاب کرنے کے نقطہ نظر سے کابینہ میں رد و بدل کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
نودا، جنہیں جمعہ کو دوبارہ ڈی پی جے صدر منتخب کر لیا گیا، نے جمعہ کی رات پارٹی کے سیکرٹری جنرل ازوما کوشیشی سے ملاقات کی اور اتوار کو بھی ان سے ملے تاکہ انتخابات لڑنے کے لیے ٹیم کی تیاری کے بارے میں ان کی مدد اور رائے لے سکیں۔
نودا نے کہا، “میں اپنی ٹیم الگ کرنا چاہوں گا تاکہ ہم ڈی پی جے کو پھر سے لڑنے والی طاقت بنا سکیں جو جاپان کی خدمت کر سکے”۔
نودا نے اپنی جماعت کو یہ بھی کہا کہ قومی انتخابات کے لیے تیاریاں تیز کی جائیں، اور کہا، “کسی بھی قیمت پر ایوانِ زیریں اور ایوانِ بالا کے انتخابات بہت دور نہیں ہیں”۔
نودا کے پاس طاقت ہے کہ وہ اگلی خزاں میں ایوانِ زیریں کی چار سالہ مدت ختم ہونے سے قبل طاقتور ایوان کو کسی بھی وقت عام انتخابات کے لیے تحلیل کر دیں۔