ٹوکیو: جاپانی کوسٹ گارڈ نے کہا کہ صوبہ میاگی کے قریب پیر کو ایک ماہی گیر کشتی کے بڑے مال بردار جہاز سے ٹکراؤ کے بعد ڈوب جانے سے تیرہ ماہی گیر لاپتہ ہو گئے۔
119 ٹن وزنی ٹیونا مچھلی والی کشتی ‘ہورئیے مارو’ پر 22 رکنی عملہ سوار تھا جس میں 17 جاپانی اور پانچ انڈونیشی شامل تھے، جب وہ پیر کو علی صبح پانامہ کے جھنڈے والے 25,000 ٹن وزنی مال بردار جہاز نیکےئی ٹائیگر سے ٹکرا گئی۔
کوسٹ گارڈ نے کہا کہ انہوں نے صوبہ میاگی سے 900 کلومیٹر کے فاصلے پر ٹکراؤ ہونے کے بعد صبح 2:30 کے قریب ماہی گیر کشتی سے مدد کی کال وصول کی۔
کوسٹ گارڈ نے ایک بیان میں کہا، عملے کے نو اراکین کو ایک دوسرے جہاز نے بچا لیا، جبکہ مزید کہا کہ تلاش کا آپریشن جاری تھا۔ مال بردار جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور بتایا گیا ہے کہ 21 رکنی عملہ محفوظ تھا۔