ٹوکیو: جیسا کہ باب ڈائلن اور دی رولنگ اسٹونز سے ثابت ہوتا ہے کہ اچھی موسیقی لمبے عرصے تک زندہ رہتی ہے؛ اب جاپانی ہائی ٹیک دیو ہٹاچی کا کہنا ہے کہ یہ موسیقی کم از کم چند ملین سال تک زندہ رہ سکتی ہے۔
کمپنی نے پیر کو کوارٹز شیشے کے ٹکڑوں پر عددی معلومات ذخیرہ کرنے کے ایک طریقے کی رونمائی کی؛ یہ شیشہ انحطاط پذیر ہوئے بغیر قریباً ہمیشہ انتہائی زیادہ یا کم درجہ ہائے حرارت اور بدترین حالات برداشت کر سکتا ہے۔
اور جس نے بھی اپنی ایل پی کلیکشن کو سی ڈی پر اپڈیٹ کیا ہے، اور اس کے بعد پتا چلا کہ اب انہیں ایم پی تھری پر جانے کی ضرورت ہے، ان کے لیے ایک ایسی ٹیکنالوجی جسے کبھی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہو گی، باعث کشش ہو سکتی ہے۔
محققین کے مطابق، اس مادے میں فی الحال نقطوں کی چار تہیں ہیں، جو فی مربع انچ 40 میگا بائٹ محفوظ کر سکتا ہے، جو قریباً موسیقی کی ایک سی ڈی کی مقدار ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ مزید تہیں شامل کرنا کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیئے۔