ڈی پی جے کی قیادت میں رد و بدل سے کوئی مالیاتی نرمی نہیں ہو گی، ازومی کا انتباہ

ٹوکیو: وزیر خزانہ جون ازومی نے منگل کو افواہ سازوں کو متنبہ کیا کہ قیادت میں رد و بدل کی وجہ سے ان کے عہدے سے ہٹنے کے دوران اقتصادی چوکسی میں کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی اور نہ کوئی “سیاسی خلا” پیدا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جاپان ین پر گہری نظر رکھے گا اور تبدیلی کا فائدہ اٹھا نے کے خواہش مند افواہ سازوں کے ہاتھوں اسے مہنگا ہونے سے بچانے کے لیے مداخلت پر تیار رہے گا۔ “یہ افواہ سازوں کی غلط فہمی پر مشتمل سوچ ہے کہ کسی قسم کا سیاسی خلا پیدا ہو گا۔”

وزیر اعظم یوشیکو نودا یکم اکتوبر کو متوقع کابینہ کے رد و بدل کے دوران ازومی کو ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کا قائم مقام سیکرٹری جنرل مقرر کریں گے۔

جاپان ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے وائس چئیرمین کینجی یوموتو نے کہا، “ٹوکیو میں اس وقت بین الاقوامی میٹنگوں سے قبل وزیر کی تبدیلی پر سوال موجود ہے، تاہم اگر یہ تصدیق کر دی جائے کہ کرنسی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی تو مالیاتی منڈی سکون کا سانس لے سکے گی”۔

این ایل آئی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ایک معاشیات دان تارو سائیتو نے کہا کہ سمت میں بہت کم تبدیلی واقع ہونے کا امکان ہے، اس بات سے قطع نظر کہ کون وزارتِ خزانہ کا انچارج ہوتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.