اولمپس کے سابق صدر، 2 دوسرے عہدیداروں نے خسارہ چھپانے کا قصور مان لیا

ٹوکیو: اولمپس کارپوریشن کے سابق صدر تسویوشی کیکوکاوا نے منگل کو اعتراف کیا کہ انہوں نے جاپانی کیمرہ و طبی سامان ساز کمپنی میں بڑے پیمانے کے سرمایہ کاری نقصانات چھپائے۔

یہ اسکینڈل پچھلے سال سامنے آیا تھا جب مائیکل ووڈ فورڈ، برطانوی چیف ایگزیکٹو جنہوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی، نے مالیاتی مشیرانے اور مشکوک خریداریوں پر ادائیگیوں کے سلسلے میں سوالات اٹھائے۔

انہوں نے ایک پرچے سے معافی نامہ پڑھ کر سنایا اور “سرمایہ کاروں، گاہکوں، ملازموں اور عام عوام کو پیش آنے والی تمام تکالیف” پر معافی مانگی۔

ٹوکیو کے پراسیکیوٹروں نے کمپنی، کیکیوکاوا اور فروری میں حراست میں لیے گئے دوسرے اہلکاروں پر کمپنی کی مالیاتی فردوں میں جعلسازی کر کے سیکیورٹیز ایکسچینج سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

اولمپس کے دو دوسرے سابق سینئر عہدیداروں نے بھی منگل کو اپنے قصور کا اعتراف کیا اور کمپنی کے نئے صدر ہیرویوکی ساسا نے بھی کمپنی کی جانب سے اعتراف نامہ داخل کیا۔

ووڈفورڈ نے برطانوی عدالت مقدمہ کر کے اولمپس پر اپنی غیر قانونی برخاستگی اور امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا تھا، اور جون میں اولمپس سے معاہدے کے تحت 10 ملین پاؤنڈ (1.2 ارب ین، 15.4 ملین ڈالر) کا ہرجانہ وصول کیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.