تائیوان اور جاپان کے کوسٹ گارڈز کی پانی کی توپوں سے جنگ

ٹوکیو: جاپان اور تائیوان کے کوسٹ گارڈ جہازوں نے آپس میں منگل کو اس وقت پانی کی توپوں سے جنگ شروع کر دی جب گشتی جہازوں کی حفاظت میں درجنوں تائیوانی کشتیاں ٹوکیو کے زیر قبضہ جزائر کے پانیوں میں گھس آئیں۔

سرکاری ٹیلی وژن این ایچ کے پر دکھائی گئی فوٹیج کے مطابق، جاپانی کوسٹ گارڈ جہازوں نے ماہی گیر کشتیوں پر پانی کی دھاریں پھینکیں جبکہ تائیوانی گشتی کشتیوں نے اس کا جواب اپنی پریشر والی دھاروں کا رخ جاپانی جہازوں کی طرف کر کے دیا۔

تائیوان کوسٹ گارڈ کے ایک ترجمان نے تصدیق کی کہ قریباً 60 کشتیاں جزائر کے قریب آئیں، جن میں سے کچھ 12 بحری میل کے سرحدی علاقے کے اندر 3 بحری میل تک گھس آئیں۔

جاپان کے کوسٹ گارڈ نے کہا کہ تمام جہاز کچھ گھنٹوں کے بعد سرحدی پانیوں سے نکل گئے۔

تائیوان کوسٹ گارڈ نے ان کشتیوں اور جہازوں کے ساتھ کم از کم 10 گشتی کشتیاں بھیجی تھیں۔

جاپان کوسٹ گارڈ نے پیر کو کہا تھا کہ چین کے بحری نگرانی کے دو جہازوں نے اُتسوری جیما، جو لڑی کا سب سے بڑا جزیرہ ہے، کے گرد علاقائی پانیوں میں سات گھنٹے گزارے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.