گوگل نے جاپان میں نیکسس 7 لانچ کر دیا

ٹوکیو: گوگل نے منگل کو کہا کہ وہ جاپان میں اپنا نیکسس 7 ٹیبلٹ کمپیوٹر لانچ کر رہا ہے، جس کا مقصد دنیا کی منافع بخش ترین منڈیوں میں سے ایک میں ایپل کے آئی پیڈ سے مقابلہ کرنا ہے۔

نیکسس 7 کا 16 گیگا بائٹ والا ماڈل، جو تازہ ترین اینڈرائڈ سافٹویر سے لیس ہے، منگل سے گوگل پلے پر آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور 2 اکتوبر سے اسٹوروں میں بھی دستیاب ہو گا۔

ٹوکیو کے ہوٹل میں ایک ایونٹ پر بات چیت کرتے ہوئے ایگزیکٹو چئیرمین ایرک شمٹ نے کہا کہ گوگل کے اینڈرائڈ سافٹویر کی انتہائی تیز بڑھوتری اس کے سات انچ کے ٹیبلٹ کو جاپان میں خلا پر کرنے میں مدد دے گی۔

تاہم اس اقدام نے سوالات کو بھی جنم دیا ہے کہ گوگل اپنے ذاتی موبائل ڈیوائس ہارڈئیر کو دوسری کمپنیوں کے لیے آپریٹنگ سسٹم کی فراہمی کے ساتھ کیسے متوازن رکھ سکے گا، جو اب انتہائی مقابلہ بازی کا شکار منڈی میں ایپل کے مقبول ترین آئی فون کے مقابل آنے کے لیے ایک دوسرے کی حریف ہیں۔

گوگل نے نیکسس 7 دوسری منڈیوں جیسا کہ آسٹریلیا، کینیڈا، برطانیہ، اور امریکہ میں بھی لانچ کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.