ملکی سالمیت کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے، چین کا جاپان کو پیغام

بیجنگ: چین کے نائب وزیر خارجہ ژینگ زیجوان نے اپنے جاپانی ہم منصب سے منگل کو ملاقات، جس کا مقصد علاقائی تنازع پر کشیدگی کو کم کرنا تھا، کے دوران کہا کہ چین اپنی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گا۔

چینی وزارتِ خارجہ کی ویب سائٹ پر شائع کیے گئے بیان کے مطابق، ژینگ نے جاپانی نائب وزیر خارجہ چیکاؤ کاوائی کو بیجنگ میں بتایا، “چین جاپان کے یکطرفہ اقدامات کو کبھی برداشت نہیں کرے گا جن کا مقصد چین کی علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانا ہو”۔

ژینگ نے کہا، “جاپان کو افسانوں سے جان چھڑا کر عکس تلاش کرنے کا بیڑہ اٹھانا چاہیئے اور اپنی غلطیوں کی تلافی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں، اور اتفاقِ رائے اور مفاہمت پر واپس آنا چاہئے جس پر ہمارے دونوں ممالک کے رہنما پہنچے تھے”۔

ژینگ نے جاپانی حکومت کی جانب سے جزائر کی خریداری کو تاریخی حقائق اور عالمی قانون کی شدید پامالی قرار دیا۔

چین جاپان تعلقات جاپان کی جانب سے اس ماہ کے شروع میں جنوبی بحر چین میں واقع غیر آباد جزائر، جنہیں جاپان سینکاکو اوار چین دیاؤ یو کہتا ہے، کو ان کے نجی مالک سے خریدنے کے بعد تیزی سے انحطاط پذیر ہوئے ہیں، جس سے پورے چین کے شہروں میں جاپان مخالف مظاہرے شروع ہو گئے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.