کاماکورا کو عالمی ورثے میں شامل کرنے پر غور کرنے کے لیے یونیسکو کے اہلکاروں کا دورہ

ٹوکیو: یونیسکو کے ماہرین کے ایک پینل نے منگل کو کاماکورا کا دورہ کیا جو اس کاروائی کا حصہ ہے کہ آیا شہر کو عالمی ورثے کے مقام کی فہرست میں شامل کیا جائے یا نہیں۔

فروری میں جاپانی حکومت نے یونیسکو کو ایک درخواست جمع کروائی تھی کہ ماؤنٹ فُوجی اور کاماکورا کو 2013 میں عالمی ورثے کے مقامات میں شامل کیا جائے۔

وزارت تعلیم نے کہا کہ ماؤنٹ فُوجی کی مذہبی اہمیت اور اُنکیوئی کے لکڑی کے بلاکس کی پرنٹنگ میں بہت زیادہ تصویر کشی کی وجہ سے فنکارانہ قدر ہے۔

وزارت نے کاماکورا کو اس کی تاریخی اہمیت کی وجہ سے نامزد کیا، جو اسے سمورائی کی اولین شوگوناتے انتظامیہ کا دارالحکومت ہونے کی وجہ سے حاصل ہے۔

جاپان کے 16 شہر پہلے ہی عالمی ثقافتی ورثے کے مقامات کے طور پر مندرج ہیں، جن میں ہیروشیما پیس میموریل، ہی میجی قلعہ، کیوتو کے مزارات، نارا اور نیکّو، کے ساتھ ساتھ اوگاساوارا جزائر شامل ہیں۔

معائنہ ٹیم کے اراکین یونیسکو کی مشیروں کی باڈی، یادگاروں اور مقامات کی عالمی کونسل، کا حصہ ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.