نودا کی جانب سے اوکادا کو وزیر خزانہ بنائے جانے کا مکان

ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا اپنے موجودہ وزیر خزانہ کو کاتسویا اوکادا سے تبدیل کر سکتے ہیں، جو حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کے سینئر سیاستدان ہیں اور مماثل خیالات کے حامل ہیں کہ مہنگا ین جاپانی معیشت کے لیے ایک خطرہ ہے۔

سانکےئی شمبن نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا، اوکادا، جو نائب وزیر اعظم ہیں اور بہبود و ٹیکس اصلاحات کے ذمہ دار وزیرِ کابینہ کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیتے ہیں، متوقع طور پر یکم اکتوبر کو کابینہ میں رد و بدل کے تحت جون ازومی کی جگہ لیں گے۔

نودا نے “جلد” ہی قومی انتخابات کروانے کا وعدہ کیا ہے۔ رائے عامہ کے نتائج بتاتے ہیں کہ ڈیموکریٹک پارٹی کو انتخابات میں بھاری شکست کا سامنا ہو گا، چناچہ اس عہدے پر اوکادا کا عرصہ مختصر ہی رہنے کی توقع ہے۔

رائٹر ز کو امسال کے شروع میں ایک انٹرویو میں اوکادا نے ین کی (بڑھتی) قیمت کو معیشت کے لیے خطرے کے طور پر اجاگر کیا تھا اور سبکدوش ہونے والے وزیر خزانہ جون ازومی نے بھی کہا کہ ین کے سلسلے میں حکومت کا موقف تبدیل نہیں ہو گا۔

اوکادا اس سے قبل بطور وزیر خارجہ اور پارٹی میں کئی اور سینئر عہدوں پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.