سافٹ بینک کا آئی فون واپس خریدنے کا نظام تجارتی قانون کی خلاف ورزی ہے، پولیس

ٹوکیو: سیل فون دیو سافٹ بینک موبائل کارپ کو پولیس کی جانب سے حکم ملا ہے کہ وہ نئے آئی فون 5، جو پچھلے جمعہ کو فروخت کے لیے پیش ہوا، کے معاہدوں میں جزوی طور پر قیمت پوری کرنے کے لیے پرانے آئی فون قبول کرنے کا نظام تبدیل کرے۔ ٹی وی آساہی کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کمپنی استعمال شدہ اشیاء کی فروخت کے ایک پرانے قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

نیشنل پولیس ایجنسی کے مطابق، موبائل فون کیرئیر نے نیشنل پبلک کمیشن سے استعمال شدہ اشیاء کی تجارت کی اجازت حاصل نہیں کی تھی۔ گروپ کمپنی سافٹ بینک ٹیلی کام کارپ،جس کے پاس اطلاعات کے مطابق ایسا کرنے کی اجازت ہے، نے لین دین کی خدمت مہیا کرنے کا کردار سنبھال لیا ہے۔

ٹی وی آساہی کے مطابق، سافٹ بینک اپنے گاہکوں کو پرانے آئی فون ہینڈ سیٹ کے بدلے 2000 سے 20,000 ین  پیش کر رہا تھا۔

تاہم، اس انتباہ کے بعد اب لین دین کا یہ عمل سافٹ بینک موبائل کی شاخوں پر سر انجام نہیں پائے گا۔ اس کی بجائے جزوی تبدیلی کے نظام کا فائدہ اٹھانے کے خواہشمند گاہکوں کو پارسل مہیا کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے پرانے ہینڈ سیٹ سافٹ بینک ٹیلی کام کو ڈاک کے ذریعے بھجوا دیں۔ نیشنل پولیس ایجنسی نے کہا کہ ان بنیادوں پر سافٹ بینک کا لین دین کا نظام قانونی طور پر جاری رہنے کا حقدار ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.