نیویارک: سفارتکاروں کے مطابق، چین اور جاپان کے وزرائے خارجہ نے منگل کو جزیروں کے تلخ تنازع پر بات چیت کا اہتمام کیا تاہم کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔
چین کی سرکاری نیوز ایجنسی زنہوا کے مطابق، چین کے وزیر خارجہ یانگ جیےچی نے ملاقات کے دوران جاپان پر چین کی علاقائی سالمیت کی “سنگین خلاف ورزی” کا الزام عائد کیا۔
جاپان کے وزیر خارجہ کوئیچیرو گیمبا نے کہا کہ مذاکرات کے لیے ماحول “سخت” تھا جو سفارتکاروں کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر قریباً ایک گھنٹے تک چلی۔
زنہوا نے مزید اضافہ کیا، یانگ نے کہا کہ ٹوکیو حکومت “چین کی مضبوط نمائندگی اور سخت مخالفت” کے باوجود جنوبی بحر چین میں واقع غیر آباد جزائر خریدے۔
جاپان اور چین جزائر کے معاملے پر کئی عشروں سے تنازع کا شکار رہے ہیں تاہم کشیدگی نے حالیہ ہفتوں میں ایک مرتبہ پھر چین کے شہروں میں سڑکوں پر مظاہروں کو ہوا دی ہے۔