سابق وزیراعظم ایبے نے ایل ڈی پی کے سربراہی انتخابات جیت لیے

ٹوکیو: سابق وزیر اعظم شینزو ایبے، ایک پکے قوم پرست جنہوں نے پانچ برس قبل جاپان کے سربراہی عہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، نے بدھ کو جاپان کی مرکزی اپوزیشن جماعت کا سربراہی انتخاب جیت لیا، جس سے یہ امکان پیدا ہو گیا ہے کہ موجودہ غیر مقبول حکومت نے وعدے کے مطابق انتخابات کروا دئیے تو وہ واپس اقتدار میں آ جائیں گے۔

ایبے، جو ایک برس تک وزیر اعظم رہے اور 2007 میں بڑی آنت کی تکلیف کی وجہ سے اچانک مستعفی ہو گئے، نے چین کے خلاف مشرقی بحر چین میں موجود غیر آباد جزائر کے جھرمٹ، جنہیں جاپان کنٹرول کرتا ہے لیکن چین اور تائیوان بھی ان پر حق جتاتے ہیں، پر جاری علاقائی تنازع کے سلسلے میں سخت موقف اختیار کیا ہے۔

ناکانو نے مزید کہا کہ اگر ایبے وزیر اعظم بن جاتے ہیں تو چین کے ساتھ پہلے ہی کھنچاؤ کا شکار تعلقات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔

ایبے کا 2006 تا 2007 کا دورِ اقتدار قوم پرستانہ ایجنڈے سے بھرا ہوا تھا۔ تاہم انہوں نے جاپان کی زمانہِ جنگ کی تاریخ پر نظرِ ثانی کی کوششوں کے ذریعے چین اور جنوبی کوریا کو بھی پریشان کر دیا، اور آج کل وہ افسوس کرتے ہیں کہ وہ بطور وزیراعظم جنگی مزار کی زیارت کو کبھی نہ جا سکے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.