ایبے وزیر اعظم بننے کے دوسرے چانس کے متلاشی

ٹوکیو: شینزو ایبے، جو بدھ کو جاپان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کے سربراہ بن گئے، جب 52 سال کی عمر میں 2006 میں اقتدار میں آئے تو وہ ملک کے کم عمر ترین وزیر اعظم تھے۔

وہ دوسری جنگِ عظیم کے بعد پیدا ہونے والے پہلے شخص بھی تھے۔

اب 58 سال کی عمر میں عالی نسب خون ایک بار پھر سامنے آ کر لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کا صدر بنا ہے، اور اقتدار پر نظریں جمانے کے ساتھ ساتھ ایک “خوبصورت ملک” تعمیر کرنے کا آرزومند ہے۔

انہوں نے کہا، “نہ صرف ہمارے لیے، نہ صرف ایل ٹی پی کے لیے، بلکہ ایک مضبوط جاپان تعمیر کرنے کے لیے، ایک خوشحال جاپان اور ایک ایسا جاپان جس میں لوگ جاپانی ہونے کے بارے میں خوشی محسوس کریں”۔ (ان کے دادا) کیشی جنگ عظیم کے بعد وزیر اعظم بنے، اور بائیں بازوں والوں سے لڑتے ہوئے واشنگٹن کے ساتھ ایک نیا اتحاد تشکیل دیا۔

ان کے والد شینتارو ایبے، ایک وزیر خارجہ رہے اور وزیر اعظم بننے کا اپنا خواب کبھی پورا نہ کر سکے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.