اقوام متحدہ: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے بدھ کو بہ اصرار کہا کہ چین کے ساتھ متنازع جزائر کی لڑی کی ملکیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا اور انہوں نے جاپانی مفادات پر حملوں کی مذمت کی۔
نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر رپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے نودا نے کہا کہ چین نے خطرے کا شکار معاملات کا غلط اندازہ لگایا ہے اور انہوں نے چین میں جاپانی شہریوں اور کاروباری مفادات پر قوم پرست مظاہرین کے حملوں کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا۔ یہ ایک جاپانی شہری کی نجی ملکیت میں تھے اور جاپانی قانون کے تحت ان کی ملکیت تبدیل کی گئی، انہوں نے کہا، اور اضافہ کیا: “ہم نے یہ چین کو بڑی تفصیل سے بتا دیا ہے”۔
انہوں نے شکایت کی، “تاہم ایسا لگتا ہے کہ چین نے ابھی تک اسے سمجھا نہیں ہے، اور اس غلط فہمی کی وجہ سے جاپانی شہریوں اور وہاں (ان کی) املاک پر حملے یا پر تشدد افعال سر انجام دئیے گئے اور تباہی مچائی گئی”۔ دریں اثنا جنوبی کوریا اور جاپان بھی ایک اور جزیرے، جسے جاپان میں تاکےشیما کہا جاتا ہے لیکن وہ سئیول کے زیر انتظام ہے، پر حاکمیت کے تنازع میں مبتلا ہیں۔