جاپان کی جانب دو ٹائیفون رواں

ٹوکیو: جنوبی جاپان جمعہ کو تیز ہواؤں اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے ہنگامی حالت میں تھا چونکہ قریب ہی دو ٹائیفون منڈلا رہے تھے۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، ایک بہت ہی طاقتور ٹائیفون، جو سال کا 17 واں طوفان بھی ہے، شام 6 بجے کے قریب اشی گاکی سے 70 کلومیٹر جنوب مشرق میں تائیوان کے نزدیک تھا، جو اپنے مرکز میں 180 کلومیٹر فی گھنٹا تک چلنے والی ہوائیں سموئے ہوئے تھا۔

سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی فوٹیج میں بھاری بارش اور تند و تیز ہواؤں سے پِسے ہوئے اشی گاکی، جو اوکی ناوا جزائر کی لڑی کا ایک حصہ ہے، میں  جھکے ہوئے درخت نظر آئے۔

ٹی وی کے مطابق، ٹائیفون جیلاواٹ شمال اور شمال مشرق کی جانب حرکت کر رہا تھا اور اتوار کو کیوشو پہنچنے سے قبل اوکی ناوا کے مرکزی حصے سے ٹکرانے کے راستے پر تھا۔ پیش گوئی کے مطابق پیر کو علی الصبح وسطی جاپان کے ساحل کے نزدیک ہو گا۔

ایک چھوٹا ٹائیفون ‘ایوینئر’ بحر الکاہل میں گھومتا ہوا مشرقی جاپان کی جانب بڑھ رہا تھا۔ پیش گوئی کے مطابق اس نے ہفتے کو مشرقی جاپان کی جانب بڑھنا تھا جس کے بعد یہ بحرالکاہل کے پار چلا جاتا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.