600 ملین ین ڈکیتی کا مشتبہ کمبوڈیا سے تحویل میں لے لیا گیا

ٹوکیو: ایک جاپانی شہری، جو پچھلے سال ٹوکیو میں ہونے والی 600 ملین ین کی ڈکیتی میں مطلوب تھا، جمعہ کو کمبوڈیا سے جاپان کی تحویل میں دے دیا گیا۔

نیشنل پولیس ایجنسی (این پی اے) کےمطابق خیال ہے کہ 45 سالہ مشتبہ کینجی نیشی زاوا ایک گینگ کا حصہ تھا جس نے ٹوکیو کی ایک سیکیورٹی فرم سے مئی 2011 میں 600 ملین ین چرا لیے۔ ابھی تک پولیس نے اس کیس سے تعلق رکھنے والے 20 سے زیادہ ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔

نیشنل پولیس ایجنسی کے مطابق، نیشی زاوا، جو اشتہاریوں کی بین الاقوامی فہرست میں تھا، کو کمبوڈیا میں پولیس نے ملک میں غیر قانونی طور پر زیادہ عرصہ قیام کے شبہے میں گرفتار کیا تھا۔ وہ پولیس کے ہمراہ ہانیدا کے ہوائی اڈے پر پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوری شدہ 600 ملین ین میں سے تقریباً 360 ملین ین کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ نیشی زاوا جون 2011 میں کمبوڈیا فرار ہوتے وقت شاید کچھ رقم اپنے ساتھ لے گیا ہو۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.