اوساکا: ایک اہلکار نے جمعہ کو کہا کہ جاپان کے کوسٹ گارڈ نے ایک درجن چینی عملے کے اراکین کو بچا لیا، جب ان کی پاناما میں رجسٹر شدہ کشتی نے جاپانی کھاڑی میں آگ پکڑ لی۔
ٹیلی وژن فوٹیج سے ہاؤ ہان نامی 1999 ٹن وزنی مال بردار جہاز سے دھواں اٹھتا ہوا دکھایا گیا، جبکہ وہ اوساکا کے قریبی پانیوں میں بری طرح ڈول رہا تھا۔
کوسٹ گارڈ، جو حال ہی میں مشرقی بحر چین میں واقع متنازع جزائر پر بیجنگ سے جاری جھگڑے میں بہت زیادہ ملوث رہا ہے، نے عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا اور آتش زنی پر قابو پا رہا تھا۔
کوسٹ گارڈ کے ایک ترجمان نے کہا، “عملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا”، اور اضافہ کیا کہ حادثے کی پہلی اطلاع جمعرات کی رات ملی تھی۔
اس نے کہا کہ یہ مال بردار جہاز، جس نے پچھلے جمعہ کو کیوشو میں کاگوشیما کی بندرگاہ چھوڑی اور چین روانگی سے قبل دو مزید جاپانی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہوا، 1000 ٹن کباڑ دھات سے لدا ہوا تھا۔
سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی فوٹیج کے سے جہاز پر شدید آگ بھڑکتی ہوئی نظر آئی جبکہ ایک جاپانی کوسٹ گارڈ جہاز اس پر پانی برسا رہا تھا۔