ٹوکیو: اتوار کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایک بڑے جاپانی کیمیائی پلانٹ میں دھماکے نے عالمی سطح پر قابلِ تلفی ڈائپروں کی کمی کا خدشہ پیدا کر دیا ہے۔
فائر سروس نے کہا، کیمیائی پروڈیوسر نیپون شوکوبائی کی ہیجی می شہر، صوبہ ہیوگو میں واقع فیکٹری میں ہفتے کو ایک ٹینک پھٹ گیا، جس سے آگ بجھانے کی کوشش کرنے والا ایک فائر فائٹر ہلاک اور 35 دیگر زخمی ہو گئے۔
سانکےئی شمبن کے مطابق، کمپنی نے پاس انتہائی جاذب پولیمر کا 20 فیصد عالمی حصہ ہے، جو ڈائپر کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔
اخبار نے کہا کہ اگر فیکٹری لمبے عرصے تک بند رہتی ہے تو اس سے قابل تلفی ڈائپروں کی پیداوار متاثر ہو سکتی ہے۔
سانکےئی کے مطابق، کمپنی ہیجی می پلانٹ پر سالانہ 320,000 ٹن انتہائی جاذب پولیمر تیار کرتی ہے۔
نیپون سوکوبائی نے چین میں قابلِ تلفی ڈائپروں کی بڑھتی ہوئی مانگ پوری کرنے کے لیے اپنی پیداوار میں اضافے کا فیصلہ کیا تھا۔