آئچی سے طاقتور ٹائیفون ٹکرا گیا؛ ناگویا سے 56,000 کا انخلا

ٹوکیو: جنوبی اوکی ناوا جزیرے سے ٹکرانے، جہاں مقامی میڈیا کے مطابق اس نے آٹھ صوبوں میں ایک کو ہلاک اور 140 کو زخمی کر ڈالا،  کے بعد ٹائیفون جیلاوٹ اتوار کو جاپانی مین لینڈ پر نازل ہو گیا۔ موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، اپنے اندر 180 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی تیز ہوائیں سموئے سال کا یہ 17 واں طوفان صوبہ آئچی میں شام 7 بجے کے قریب نازل ہوا اور ہونشو کے مرکزی جزیرے کی جانب بڑھ رہا تھا۔

سرکاری ٹی وی این ایچ کے کے مطابق، جب جیلاوٹ اوکی ناوا سے ٹکرایا تو ایک 29 سالہ شخص لہروں میں بہہ گیا اور بعد میں موت اس کی تصدیق ہو گئی، جبکہ آٹھ صوبوں میں کم از کم 140 لوگ زخمی ہوئے۔

این ایچ کے کے مطابق، مقامی حکام نے ناگویا سے 56,000 سے زائد اور مئیے میں 2000 لوگوں انخلا کا کہا ہے چونکہ دریا اپنے کناروں سے ابل پڑے جبکہ دسیوں ہزار لوگوں کو اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر جانے کا مشورہ دیا گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.