ٹوکیو: ٹوکیو اسٹیشن کی مرمت و بحال شدہ عمارت کو پیر کی صبح پانچ برس کے بحالی منصوبے کے بعد کھول دیا گیا۔
1914 میں خاص یورپی طرز کی سرخ اینٹوں سے تعمیر شدہ اور آرکیٹکٹ کینگو تاسونو کی ڈیزائن شدہ ٹوکیو اسٹیشن کی اصل ممتاز عمارت میں نئی تجارتی سہولیات شامل کی گئی ہیں جیسا کہ اعلی درجے کا ڈائیمارو ڈیپارٹمنٹ اسٹور اور ٹوکیو اسٹیشن ہوٹل ہیں، جو بدھ کو کھل رہے ہیں۔ ٹوکیو اسٹیشن روزانہ 11 لاکھ مسافروں کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔