ٹوکیو: پولیس نے اتوار کو کہا کہ دوشیشا کالج فار لبرل آرٹس، کیوتو کے ایک عملے ایک سینئر رکن کو رفیقِ کار کے قتل پر گرفتار کیا گیا ہے۔
یوئیچی امانو نامی 59 سالہ مشتبہ مرکز برائے فروغِ تعلیم و تحقیق میں نائب سربراہ ہے۔ امانو پر 36 سالہ رفیقِ کار کوجی آراکاوا کے قتل کا الزام ہے، جسے 20 ستمبر کو رات 11:55 کے قریب اپنے گھر کے باہر ہونے والے حملے میں سینے پر خنجر کے کئی زخم لگے۔
پولیس کے مطابق، آراکاوا نے امانو سے ایک خاتون رفیقِ کار کا تعاقب کرنے سے منع کیا تھا، خیال ہے وہ آراکاوا کی گرل فرینڈ تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شاید اس انتباہ نے امانو کو بھڑکا دیا، جو ان کے خیال میں پہلے ہی آراکاوا سے حسد کرتا تھا۔
پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران، امانو کے سے منسوب بیان کے مطابق اس نے موقع واردات سے فرار ہوتے وقت آلہ قتل تلف کر دیا۔ پولیس نے کہا کہ امانو نے جرم کا اعتراف کر لیا اور اپنے افعال پر ندامت کا اظہار کیا ہے۔