اوساکا: شارپ کارپوریشن نے پیر کو کہا کہ اس نے اسمارٹ فونوں کے لیے 5 انچ پر مشتمل مکمل ہائی ڈیفی نیشن (1,080 ضرب 1,920 پکسل) کے ایل سی ڈی پینلوں کی پیداوار شروع کر دی ہے جن کے پکسل کی گنجانیت دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ پیداوار ستمبر کے اواخر میں مئیے پلانٹ نمبر 3 پر شروع ہوئی تھی اور مکمل پیمانے پر پیداوار اس ہفتے شروع ہو گی۔
یہ ایل سی ڈی پینل سی جی سیلیکان ٹیکنالوجی، ایک نیا پکسل ڈیزائن، اور ایک جدید پیداواری عمل استعمال کرتا ہے تاکہ اسمارٹ فون کے سائز کی اسکرین میں پکسلوں کو اتنی ہی تعداد حاصل کی جا سکے جو مکمل سائز کے ایک ایچ ڈی ایل سی ڈی ٹیلی وژن میں ہوتے ہیں۔ یہ پینل، جس میں پکسلوں کی گنجانیت روایتی ایل سی ڈی پینلوں کی نسبت 1.3 گنا ہے، واضح ترین عبارت، انتہائی وضاحت دار نقشے اور حیران کن حد تک حقیقی ہائی ڈیفی نیشن تصاویر دکھا سکتا ہے۔
دنیا میں اسمارٹ فون کی بڑھتی ہوئی مانگ کی معاونت کے لیے انتہا درجے کی جزئیات دکھانے کے قابل ایل سی ڈی مہیا کر کے شارپ اسمارٹ فون میں وقت کے ساتھ ساتھ اعلی معیار حاصل کرتی تصاویر میں اپنا حصہ ڈالے گا۔