احتجاج کے باوجود 6 اوسپرے اوکی ناوا میں فوتینما بیس پرواز کر گئے

ٹوکیو: پیر کو چھ عدد دوغلے اوسپرے طیارے امریکہ کے اوکی ناوا ائیر بیس پر منتقل کر دئیے گئے اور انہیں حفاظتی جنگلوں کے باہر کھڑے سینکڑوں مظاہرین نے خوش آمدید کہا جو ان کی سلامتی پر خدشات ظاہر کر رہے تھے۔

اوکی ناوا میں تھرڈ میرین ایکپیڈیشنری فورس کے کیپٹن جسٹن جیکبز کے مطابق یہ طیارہ — ہیلی کاپٹر کی طرح زمین سے اٹھتا لیکن طیارے کی طرح اڑتا ہے — ایواکونی، صوبہ یاماگوچی سے یو ایس میرین کارپس ائیر اسٹیشن فوتینما تک بحفاظت اڑا۔

مجموعی طور پر 12 اوسپرے ایم وی 22 طیارے فوتینما میں میں تعینات کیے جائیں گے، جو رہائشی علاقوں میں گھرا ہوا ہے۔ اوکی ناوا کے گورنر ہیروکازو ناکائیما نے رپورٹروں کو بتایا، “یہ انتہائی مایوس کن اور افسوس ناک ہے”۔

اوسپرے کی تعیناتی نے اوکی ناوا میں امریکی فوجیوں کی بھاری موجودگی پر پرانے غصے کو ہوا دی ہے اور ٹوکیو اور واشنگٹن میں موجود اہلکاروں کے لیے درد سر بن گیا ہے جو فوجی اڈہ مخالف جذبات کو ٹھنڈا کرنے کی امید کر رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.