نئے وزیر خزانہ بظاہر پالیسی لائن سے جڑے ہیں

ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے پیر کو ایک تجربہ کار قانون ساز کو وزیر خزانہ تعینات کیا جو متوقع طور چند ہی ماہ بعد متوقع انتخابات سے قبل سامنے آنے والی کابینہ میں ان کی بجٹ اصلاحات اور کرنسی میں مداخلت کی حکمت عملی کی پیروی جاری رکھیں گے۔

65 سالہ کوریکی جوجیما، جو حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کے پارلیمانی معاملات چیف کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں، دنیا کی تیسری بڑی معیشت کے وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے جبکہ وہ مندی کے دھانے پر کھڑی ہے، عالمی تجارتی سستی اور مہنگے ین سے متاثر ہے۔

نودا، جنہوں نے ستمبر 2011 میں تین سال کے عرصے کے دوران ڈیموکریٹس کے تیسرے وزیر اعظم کے طور پر عہدہ سنبھالا تھا، اس سے قبل بھی دو بار کابینہ میں رد و بدل کر چکے ہیں۔

کچھ تبصرہ نگاروں نے نودا کی جانب سے مکاکیکو تاناکا، جو سابق وزیر خارجہ اور کاکیوئی تاناکا کی بیٹی ہیں جنہوں نے چار عشرے قبل چین کے ساتھ سفارتی تعلقات نارمل سطح پر بحال کیے تھے، کی بطور وزیر تعلیم تقرری کو بیجنگ کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کا اقدام قرار دیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.