ڈوکومو نے مکالمے اور عبارات کا موبائل ترجمہ متعارف کروا دیا

ٹوکیو: این ٹی ٹی ڈوکومو انکارپ نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ یکم نومبر سے دنیا کی پہلی تجارتی سروس، ہاناشیتی ہونیاکو (آواز کے خودکار ترجمے کی خدمت) جاری کر رہا ہے جو جاپانی بولنے والے لوگوں اور دوسری زبان بولنے والوں کے مابین مکالمے ترجمہ کرنے کا کام کرے گی۔ ڈوکومو نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ 11 اکتوبر سے اُسوشیتی ہونیاکو (الفاظ پہچاننے والے کیمرے کے ہمراہ مترجم)، نامی سروس بھی جاری کر رہا ہے جو صرف اسمارٹ فون کو عبارت کے سامنے رکھنے پر غیر ملکی مینیو اور عبارات کو ترجمہ کر دے گی۔

ہاناشیتی ہونکایو جاپانی اور وصول کار کی زبانوں، فی الحال انگریزی، چینی اور کورین، میں ترجمے کی سہولت دیتی ہے۔ ترجمے اسکرین پر عبارت کی صورت میں اور باآواز بلند پڑھ کر بھی سنائے جاتے ہیں۔ صارفین فون سے فون پر مکالمے کے لیے کال اور ڈیٹا چارجز اور عبارتی ترجمے یا باآواز بلند پڑھنے کے لیے ترجمے کے چارجز ادا کرتے ہیں۔

اُسوشیتی ہونکایو جاپانی اور انگریزی، چینی یا کوریائی کے مابین مختصر لکھی ہوئی عبارات کا ترجمہ کرتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.