ٹوکیو: ایک جاپانی پاور فرم نے حکومت کی جانب سے ایٹمی توانائی ختم کرنے کے منصوبے کے باوجود پیر سے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر پھر سے شروع کر دی جو فوکوشیما آفت کے بعد رکی ہوئی تھی۔
الیکٹرک پاور ڈویلپمنٹ، جو جے پاور کے نام سے مشہور ہے، نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پچھلے ماہ نئی توانائی پالیسی کے اعلان سے ہری جھنڈے ملنے کے بعد اس نے شمال مشرقی صوبے اوموری میں اوما کے مقام پر واقع پلانٹ کی تعمیر دوبارہ شروع کر دی ہے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر کو وہاں بجلی کی پیداوار سے قبل حفاظتی معیارات پر پورا اترنا ہو گیا۔
پچھلے مہینے وزیر اعظم یوشیکو نودا کی حکومت نے ایک نئی توانائی پالیسی اختیار کی تھی جس میں 2040 تک ایٹمی توانائی ختم کرنے کی بات شامل ہے، جسے عام طور پر فوکوشیما آفت کے بعد عوامی دباؤ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے مترادف سمجھا گیا۔