‘لوپ ہول ادویات’ بیچنے پر دو گرفتار

یوکوہاما: پولیس نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے یوکوہاما میں دو لوگوں کو حراست میں لی اہے جو فارماسوٹیکل قانون کی خلاف ورزی میں “لوپ ہول ادویات” بیچ رہے تھے۔

“لوپ ہول ادویات” کی اصطلاح ایسی قدرتی جڑی بوٹیوں کی جانب اشارہ کرتی ہے جو ادویات کے کنٹرول کے موجودہ قوانین کو جُل دے جاتی ہیں۔ جولائی میں قانون سخت کیے جانے کے بعد، 17 جڑی بوٹیاں ممنوعہ ادویات کی فہرست میں شامل کی گئی تھیں۔

پولیس نے کہا کہ کوراتا نے غیر قانونی جڑی بوٹیوں کی فروخت جاری رکھی۔ کوراتا کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق، وہ جڑی بوٹیوں میں کسی قسم کے غیر قانونی مادے کی موجودگی سے با خبر نہیں تھی۔

وزارتِ صحت، محنت اور بہبود کے مطابق، کنٹرول شدہ مادوں کی فہرست میں موجود ادویات اور جڑی بوٹیوں کی تعداد اب 90 تک پہنچ چکی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.