ٹوکیو: قریبی اہلکاروں نے رائٹرز کو بتایا، ٹوکیو کے گورنر شینتارو اشی ہارا، ایک شعلہ بیان قوم پرست جن کے متنازعہ جزیروں کو خریدنے کے ناکام منصوبے نے چین کے ساتھ بحران کو تیلی دکھائی، ایک نئے منصوبے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں جس کا مقصد جاپان کے دعوے کو مضبوط کرنے کے لیے وہاں عمارتی ڈھانچوں کی تعمیر ہے۔
اب آزاد حیثیت رکھنے والے اشی ہارا 1999 سے ٹوکیو کے گورنر ہیں۔
اشی ہارا نے اس سال کے شروع میں حمایتیوں کی جانب سے نجی عطیات اکٹھے کرنے شروع کیے تھے تاکہ مشرقی بحر چین میں واقع جزائر خریدے جا سکیں۔
ٹوکیو کے نائب گورنر اینوسی نے مزید کہا: “اشیبا یا ایبے کی حکومت کے ساتھ مل کر ہم یہ فنڈز، جو ہم نے جمع کیے ہیں، کو جہازوں یا ایک آدھ ٹرانسمیٹر یا لائٹ ہاؤس کے لیے کسی قسم کی پناہ گاہ تعمیر کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں”۔
80 سالہ اشی ہارا نے 11 ستمبر — جب قومی حکومت نے جزائر کو خریدنے کے معاہدے پر دستخط کیے — کو کہا تھا کہ “اگر اگلی انتظامیہ” متنازع جزائر پر “کم سے کم عمارتی ڈھانچہ تعمیر کرنے پر راضی ہو جائے” تو ٹوکیو حکومت اپنی جمع شدہ رقم مہیا کر سکتی ہے۔ یہ اشی ہارا کے لیے ایک نیا راستہ مہیا کر سکتا ہے جس کے ذریعے وہ متنازع جزائر کے سلسلے میں اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنا سکیں گے۔ “یقیناً یہ سب ایل ڈی پی کی جانب سے اگلے انتخابات میں دوبارہ اقتدار میں واپسی پر منحصر ہے۔”