وزیر معیشت بینک آف جاپان کی میٹنگ میں شرکت کریں گے

ٹوکیو: جاپان کے نئے وزیر معیشت و مالیاتی پالیسی نے جمعرات کو کہا کہ وہ بینک آف جاپان کی پالیسی میٹنگوں میں شرکت کریں گے، ایک ایسا اقدام جسے مزید زری نرمیاں پیدا کرنے کے لیے حکومتی دباؤ میں اضافے کا اظہار سمجھا جا رہا ہے۔

سیجی مائی ہارا نے مرکزی بینک کی جانب سے دو روزہ پالیسی میٹنگ کی شروعات کے موقع پر رپورٹروں کے ایک گروہ کو بتایا، “اگر میرے نظام الاوقات نے اجازت دی تو میں بینک آف جاپان کی میٹنگوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرنا چاہوں گا”۔ “وہاں میں صرف اپنی وزارت کا موقف بیان کروں گا، جو میری سوچ پر مشتمل ہے۔”

مائیہارا، جو قومی اسٹریٹیجی کے وزیر بھی ہیں، 2003 میں ہیزو تاکانیکا کے بعد اس میٹنگ میں شرکت کرنے والے پہلے وزیرِ معیشت و مالیاتی پالیسی ہوں گے۔

وہ بورڈ کو زری کنٹرول کے معاملات پر رائے شماری کو موخر کرنے کا بھی کہہ سکتے ہیں، اگرچہ مرکزی بینک، جو حکومت سے آزاد ہے، انہیں انکار کر سکتا ہے۔

یہ اقدام مارکیٹ کو ایک علامتی سگنل بھیج سکتا ہے کہ مرکزی بینک ین کی زیادہ قدر کم کرنے کا قصد کر رہا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.