حکومت کا ایٹمی بجلی گھروں کے نزدیک واقع گھروں میں آئیوڈین کی گولیاں تقسیم کرنے پر غور

ٹوکیو: نیوکلیئر ریگولیٹری ایجنسی نے ایٹمی آفت بارے موجودہ حفاظتی ہدایات میں تبدیلی کے لیے نئی سفارشات کا اعلان کیا ہے۔

ان زیر غور تبدیلیوں میں سے ایک یہ منصوبہ بھی ہے کہ ایٹمی بجلی گھروں کے اطراف میں 50 کلومیٹر کے اندر واقع گھروں میں آئیوڈین کی گولیاں تقسیم کی جائیں۔ تاہم ایجنسی نے مزید کہا کہ ایسا کوئی بھی منصوبہ جاپانی قانون میں تبدیلی کا متقاضی ہو گا جو تیز ادویات کی تقسیم کو محدود کرتا ہے۔

خیال ہے کہ یہ تبدیلی اس حقیقت کی وجہ سے تجویز کی گئی ہے چونکہ 1986 میں چرنوبل کی ایٹمی آفت کے بعد تابکاری کی زد میں آنے والے بچوں اور نوجوانوں میں تھائی رائڈ کے سرطان کے ہزاروں کیس رپورٹ کیے گئے تھے۔ ایٹمی حادثے کے بعد تابکاری کی زد میں آنے کی صورت میں آئیوڈین تھائی رائیڈ کے سرطان کے خلاف تحفظ کے لیے مددگار کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ایجنسی نے ایٹمی بجلی گھروں کے اطراف میں موجود انخلائی علاقوں کو 10 کلومیٹر سے 30 کلومیٹر تک وسیع کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.