شاہد مجید کی والدہ کے ایصالِ ثواب کیلئے اتوار کو قرآن خوانی ہوگی

شاہد مجید کی والدہ کے ایصالِ ثواب کیلئے مسجد غوثیہ یاشیو میں اتوار کو قرآن خوانی ہوگی
سہ پہر تین بجے سے نمازِ مغرب تک قرآن خوانی
اور
بعد ازاں اجتماعی دعا کیجائیگی (ٹوکیو۔ ۴ اکتوبر ۲۱۰۲ء ) پیپلز پارٹی جاپان کے جنرل سیکریٹری شاہد مجید کی والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے سائتاما پریفیکچر کے یاشیو شہر میں قائم مسجد غوثیہ میں اتوار کے روز سہ پہر تین بجے سے نمازِ مغرب تک قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائیگا ۔
اتوار کے روز سہ پہر تین بجے سے نمازِ مغرب تک قرآن خوانی اور بعد ازاں اجتماعی دعا کیجائیگی ۔
یاد رہے کہ شاہد مجید کی والدہ محترمہ کا گزشتہ دنوں پاکستان میں انتقال ہوگیا تھا جسکے بعد وہ فوری طور پر وطن چلے گئے تھے ۔
اب شاہد مجید پاکستان سے واپس جاپان آچکے ہیں اور پاکستانی کمیونٹی کے وسیع حلقوں اور اُنکے دوستوں نے اُن سے تعزیت کی ۔
مزید معلومات اور رابطے کیلئے : شاہد مجید : 090-9857-2275 چوہدری ارشاد احمد : 090-2605-396

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.