اوکی ناوا والوں نے اوسپرے طیارے کے خلاف احتجاج کے لیے پتنگیں استعمال کرنا شروع کر دیں

یہ سمجھنا آسان ہے کہ جنوبی جاپانی جزیرے اوکی ناوا کے رہنے والے اوسپرے نامی 12 دوغلے طیاروں کی فوتینما میں امریکی فوجی اڈے پر تعیناتی پر بے چین کیوں ہیں۔

اگرچہ امریکہ جاپانی حکومت کو یقین دلاتا ہے کہ یہ طیارہ محفوظ ہے، تاہم مراکش میں اپریل میں ہونیوالا ایک حادثہ جس میں دو امریکی میرین مارے گئے اور اس کے بعد جون میں فلوریڈا میں ہونے والا حادثہ اوکی ناوا والوں کے لیے اسے قبول کرنا مشکل بنا دیتا ہے، خصوصاً جبکہ فوتینما بیس گنجان رہائشی علاقوں سے گھری ہوئی ہے۔

تاہم یہ بات حیران کن تھی کہ (طیاروں کی تعیناتی کے) اگلے دن اوکی ناوا والوں کے دو گروہ فوتینما کے نزدیک ایک پارک میں تین نئے اوسپرے طیاروں کی آمد کے خلاف احتجاج کے لیے اکٹھے ہوئے، اور انہوں نے اترنے کی کوشش کی تو اِنہوں نے پتنگیں اڑا کر احتجاج کیا۔

یہ احتجاجی اوکی ناوا پیس موومنٹ سنٹر کے اراکین تھے، جن کی قیادت ڈائریکٹر ہیروجی یاماشیرو کر رہے تھے۔ انہوں نے اوکی ناوا ٹائمز کو بتایا، “اگر اوکی ناوا کے لوگ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیں، تو ہم اوسپرے کو روک سکتے ہیں”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.