بے احتیاط سائیکل سواروں کی قانون شکنیوں میں اضافہ

ٹوکیو: جاپان سائیکل سواروں کے لیے سڑک پر ٹریفک کی قانون شکنیوں کی سزائیں تبدیل کرنے پر غور کر رہا تھا، جب یہ بات سامنے آئی کہ پچھلے سال ملک بھر میں 4000 ایسی قانون شکنیاں رونما ہوئیں۔

نیشنل پولیس ایجنسی کی جانب سے ملک بھر میں کیے گئے سروے کے مطابق، 2011 میں سائیکل سواروں کی جانب سے 3956 قانون شکنیاں ریکارڈ کی گئیں۔

32.2 فیصد قانون شکنیاں بنا بریک کی سائیکلوں “پسٹی بائیک”، جنہیں “فکسڈ بریک والی سائکلیں” یا “فکسیز” بھی کہا جاتا ہے، کی وجہ سے عوامی سڑکوں پر ہوئیں۔ جاپان میں نئے قوانین کے مطابق سائیکلوں میں اگلے اور پچھلے دونوں پہیوں کی بریکیں ہونی چاہئیں۔

قریباً 28.1 فیصد قانون شکنیوں میں سرخ بتی کا اشارہ توڑنا اور 12.6 فیصد میں سائیکل سواروں کی جانب سے ریلوے پھاٹک پر رکاوٹوں کو نظر انداز کرنا شامل تھا۔

این پی اے کے مطابق، 144,018 سائیکل حادثات پچھلے سال مجموعی ٹریفک حادثات کا 20 فیصد حصہ رہے۔

ڈیٹا کے مطابق، پچھلے سال سائیکلوں کے 633 مہلک حادثات ہوئے، جن میں سے بیشتر سائیتاما، ٹوکیو، آئچی اور اوساکا کے صوبوں میں ہوئے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.