غیر ملکی سے فنڈز وصول کرنے پر ایبے کا وزیر انصاف سے استعفی دینے کا مطالبہ

ٹوکیو: نو تعینات شدہ وزیر انصاف کیشو تاناکا شدید تنقید کی زد میں ہیں جب ان کے دفتر نے اس ہفتے اعتراف کیا کہ انہوں نے ایک کمپنی کی جانب سے 420,000 ین کا عطیہ وصول کیا تھا جسے ایک تائیوانی شہری چلاتا ہے۔ اس خبر نے لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر شینزو ایبے کو فوراً یہ مطالبہ کرنے پر آمادہ کر دیا کہ تاناکا استعفی دے دیں۔

تاناکا نے جمعہ کو ایک نیوز کانفرنس میں اپنا موقف دوہرایا کہ اس انکشاف پر ان کا استعفیٰ دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان کے دفتر نے کہا کہ انہوں نے وہ تمام روپیہ لوٹا دیا تھا جو 2006 کے بعد چار سال کے عرصے کے دوران عطیہ کیا گیا تھا۔

تاناکا کے دفتر کے مطابق، حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کی کاناگاوا شاخ نے یوکوہاما سے تعلق رکھنے والے تائیوانی مخیر سے 60,000 تا 150,000 ین سالانہ کے حساب سے ادائیگیاں وصول کیں۔ یہ ادائیگیاں وزیر کے آبائی ضلع کی شاخ میں 2006 سے 2009 تک جمع کروائی گئیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.