کیوشو کے قریب ایک مال بردار جہاز میں آگ لگ گئی

ٹوکیو: کوسٹ گارڈ نے کہا کہ کمبوڈین جھنڈے والے ایک مال بردار جہاز، جس پر 8 چینیوں کے ہمراہ 10 افراد کا عملہ تھا، کو جمعہ کو مغربی جاپان کی ایک خلیج میں آگ لگ گئی۔

ہونشو اور کیوشو کے مابین پانیوں میں اس پر آگ بھڑک اٹھنے پر ایجنسی کے ایک جہاز نے مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ کی کشتی سے مل کر 1496 ٹن کے فریٹر ہوآڈا 6 پر پانی کی پھوار برسائی۔

جاپان کوسٹ گارڈ کی کیوشو شاخ کے ترجمان نے کہا، حکام نے فریٹر کی جانب سے صبح 3:10 کے قریب ہنگامی امداد کے لیے کال وصول کی۔

اس نے اے ایف پی کو بذریعہ فون بتایا، “صبح 10 بجے تک جہاز سے دھواں اٹھنا بند ہو گیا تھا تاہم ہم جہاز کے ڈھانچے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے پانی برسانا جاری رکھے ہوئے ہیں”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.