کتے کے پٹے سے بندھی ہوئی عورت آدمی کے اپارٹمنٹ میں مر گئی

پولیس نے اتوار کو ایک 38 سالہ آدمی سے پوچھ گچھ کی جب ایک خاتون، جس کے ساتھ وہ اوموری میں اپارٹمنٹ بانٹتا تھا، اپنی گردن کے گرد کتے کا پٹہ لیے مردہ پائی گئی۔

پولیس کے مطابق، تاکاشی کُوانو نامی اس مشتبہ نے اس 31 سالہ خاتون کو گردن کے گرد کتے کا پٹا مقفل کر کے  جمعہ کی صبح سے قید کر رکھا تھا۔ وہ دو میٹر سے زیادہ حرکت کرنے کے قابل نہ تھی۔ پولیس کو دئیے گئے اس کے بیان کے مطابق، جب کُووانو، جو ایک ٹرک ڈرائیور ہے، ساڑھے آٹھ گھنٹے کے بعد گھر واپس آیا، تو وہ خاتون اپنے گھٹنوں کے بل زندگی سے عاری پڑی ہوئی تھی، چناچہ اس نے 110 پر کال کی۔

پولیس نے کہا کہ خاتون کے جسم پر کوئی بیرونی زخم نہیں تھا، تاہم ہفتے کو کیے گئے پوسٹ مارٹم سے انکشاف ہوا کہ وہ کئی اعضا فیل ہونے کی وجہ سے ہلاک ہوئی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ کُووانو اسے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔

کُووانو کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق، اس نے عورت کو اس لیے باندھا ہوا تھا تاکہ وہ اس سے مطالبات نہ کرے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.