جاپان فورم ایٹمی توانائی سے پاک مستقبل پر مذاکرہ کرے گا

ٹوکیو: جاپانی اور یورپی اہلکار جاپان کی جانب سے 2040 کے بعد ملک کے مخلوط توانائی منظرنامے سے ایٹمی توانائی کو دیس نکالا دینے کے منصوبوں کے تناظر میں اتوار کو کیوتو میں منعقد ہونے والے ایک فورم میں مستقبل کے توانائی کے ممکنہ حل پر مذاکرہ کریں گے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سوسائٹی (ایس ٹی ایس) کے سالانہ فورم میں اہلکار ملک کے مخلوط توانائی منظر نامے سے ایٹمی توانائی کو ہٹانے کے تجربے، اور اس سارے عمل میں آزاد ادارے کیا مشورہ دے سکتے ہیں، کے موضوع پر بات چیت کریں گے۔

فرانس کے وزیر اعلی تعلیم و تحقیق جینیو فیوراسو نے فورم سے قبل ہفتے کو رپورٹروں کو بتایا کہ جاپان نے اپنی توانائی کی مشکلات کے باوجود اسے خیرباد کہا تاہم انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی منصوبوں کی تیاری “مشکل” ہے۔

اتوار کو فورم میں شرکت کرنے والے اہلکاروں میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل یوکیو آمانو، برطانوی حکومت کے چیف سائنسی مشیر جان بیڈنگٹن، اور فوکوشیما انکوائری کمیشن کے اراکین شامل ہوں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.