نودا کا فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کا معائنہ

فوکوشیما: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے اتوار کو تباہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کا دورہ کیا تاکہ اپنی توانائی پالیسی پر پائے جانے والے عوامی شکوک کے دوران وہاں ایٹمی آفت سے نمٹنے کے عزم کا اظہار ہو سکے۔

نودا، جنہوں نے ممکنہ اچانک عام انتخابات سے قبل پچھلے ہفتے کابینہ میں رد و بدل کیا تھا، نے عملے کی حوصلہ افزائی کی جنہوں نے پچھلے سال کے زلزلے و سونامی کے بعد خطرناک پگھلے ہوئے ری ایکٹروں پر قابو پایا تھا۔

وزیر اعظم نے 11 مارچ، 2011 کی مصیبت کے بعد بجلی گھر کے اندر کام کرنے والے درجن بھر افراد کو بتایا،”مجھے یقین ہے کہ جاپان جسے اب ہم بچا ہوا دیکھتے ہیں یہ آپ کی شبانہ روز محنت کا پھل ہے”۔

سفید حفاظتی لباس پہننے کے بعد نودا نے بجلی گھر کا سفر کیا اور ری ایکٹروں کا معائنہ کیا جہاں کارکن ذخیرہ تالاب سے  استعمال شدہ ایٹمی ایندھن ہٹانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ان کی حکومت نے پچھلے ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ 2040 تک ملک کے مخلوط توانائی منظرنامے سے ایٹمی توانائی کو ختم کرنے کا عزم کر رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.