ٹوکیو: جاپان ائیر لائنز جاپان اور چین کے مابین اپنی خدمات میں عارضی کٹوتیوں کو طول دینے کا منصوبہ بنا رہا ہے چونکہ دونوں ممالک کے مابین گونجتے علاقائی تنازع کے دوران طلب میں اضافے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔
جاپان کے قومی کیرئیر نے پہلے کہا تھا کہ وہ 10 سے 27 اکتوبر کے دوران تین راستوں — ٹوکیو کے ناریتا ہوائی اڈے سے بیجنگ، ناریتا شنگھائی اور کانسائی پوڈونگ — پر پروازوں کی تعداد کم کر دے گا تاکہ مسافروں کی کمی سے نمٹا جا سکے۔
تاہم ائیرلائن نے کہا کہ وہ کٹوتیوں میں 17 نومبر تک تین ہفتے کی توسیع کر دے گی۔ اوساکا پوڈونگ روٹ پر ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 14 سے کم کر کے 9 کر دی گئی ہے۔