ٹوکیو: اطلاعات کے مطابق، نو تعینات شدہ سفیر کے بیمار پڑنے اور پچھلے ماہ انتقال کر جانے کے بعد، ٹوکیو تلخ علاقائی تنازع میں مبتلا اپنے پڑوسی چین میں سفیر کے طور ایک کیرئیر ڈپلومیٹ کو نامزد کرے گا۔
جاپانی اخبارات آساہی اور دوسروں نے اطلاع دی کہ 59 سالہ ماساتو کیتیرا کو اگلے ماہ اُئی چیرو نیوا کی جگہ لینے کے لیے چنا جائے گا اور وہ مشرقی بحر چین میں جزائر کی لڑی پر جاری تنازع میں ٹوکیو کے سالار جنگ ہوں گے۔
جاپان نے اس سے قبل شینی چی نیشی میا، جو کیرئیر ڈپلومیٹ تھے، کو اس عہدے کے لیے منتخب کیا تھا، تاہم قبل ازیں کہ وہ یہ عہدہ سنبھال سکتے، پچھلے ماہ ٹوکیو کی ایک گلی میں گر پڑے اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ کچھ دن بعد انتقال کر گئے۔
جاپان جزائر کی اس لڑی کا انتظام چلاتا ہے اور انہیں سینکاکو کہتا ہے، جبکہ چین بھی ان پر دیاؤ یو کے نام سے دعوی کرتا ہے۔