توکوشیما میں آؤٹ ڈور اینائم ایونٹ کے دوران 11 کو بھڑوں نے کاٹ لیا

توکوشیما: اتوار کو صوبہ توکوشیما میں پہاڑ پر منعقد ایک اینائم ایونٹ میں 11 لوگوں کو بھڑوں نے کاٹ لیا۔ 11 افراد، جو 17 سے 47 سال کی عمروں کے تھے، کو چہرے اور بازوؤں پر بھڑوں کے ڈنک کھانے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا۔

پولیس کے مطابق، ماؤنٹ بیزان پر صبح 10:30 پر اینائم ایونٹ شروع ہونے کے ذرا ہی دیر بعد بھڑیں نمودار ہو گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بہت سے سیاح پہاڑی راستوں پر چل رہے تھے اور یقیناً قریب ہی بھڑوں کا کوئی چھتہ موجود تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.